شرعی سوالات

جس ہوٹل میں خنزیر کا گوشت پکتا ہو اس میں ملازمت کرنے کا حکم

سوال:

دومسلمان ایسے ہوٹل میں ملازم ہوئے ،جس میں خنزیر کا گوشت پکتا تھا۔اور بھی ہر قسم کا گوشت پکتاتھا۔ان دونوں میں سے ایک کا کام تھا کہ ڈھکی ہوئی رکابی اٹھا کرایک دوسرے مسلمان  کو دیتا تھا جو میز پر رکھتا تھا لیکن ان کو علم نہ تھا کہ اس میں کیا ہے جو کہ ظاہر میں گوشت خنزیر  سے پرہیز کرتا تھا۔ان کے حق میں کیا حکم ہے؟ ملخصا

جواب:

جبکہ یہ معلوم تھا کہ اس ہوٹل میں خنزیر کا گوشت پکتا ہے اور ان دونوں کے متعلق یہ کام تھا کہ کھانا میز تک پہنچائیں تو ایسے ہوٹل میں انھیں ملازمت ہی نہ چاہیے تھی ۔توبہ کر کے برادری میں شامل ہوجائیں۔

(فتاوی امجدیہ، کتاب الاجارۃ ،جلد3،صفحہ 270،مطبوعہ  مکتبہ رضویہ،کراچی)

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Back to top button