بر والدین

جتنی جلدی ہو سکے والدین کی نافرمانی سے توبہ کر لی جائے

عربی حدیث:

 حدثنا علی بن عبد اللہ، حدثنا سفیان، قال: قال إبراہیم التیمی رحمہ اللہ: مثلت نفسی فی الجنۃ، آکل من طعامہا، وأشرب من شرابہا، وأجاور من فیہا، وأصیب من اشتہی، ثم قلت: أی نفس، تمنی، قالت: أتمنى أن أرجع إلى الدنیا فأزداد من العمل کیما أزداد من الثواب. ثم مثلت نفسی فی النار، آکل من زقومہا، وأشرب من حمیمہا، وأجاور من فیہا، ثم قلت: أی نفس، تمنی، قالت: أتمنى أن أرجع إلى الدنیا فأتوب کیما أنجو مما أنا فیہ، فقلت لہا: أی نفس فأنت فی أمنیتک فاعملی.۔

اردو ترجمہ:

حضرت ابراہیم تمیمی رضی اللہ تعالی عنہ کہتے ہیں کہ میں نے جنت کے بارے میں سوچا کہ میں اس میں کھانے کھا رہا ہوں، اس میں شربت پی رہا ہوں ،وہاں کے رہنے والوں (حوروغلمان )کے ساتھ رہ رہا ہوں، جو چاہتاہے مل جاتا ہے۔میں نے اپنے نفس سے کہا :   ہاں! کیا خواہش ہے؟

اس نے کہا:    میں چاہتا ہوں کے میں دنیا میں واپس جاؤں اور پھر وہاں ایسے کام کرو ں جس سے مجھےاور زیادہ ثواب ملے (تا کہ مجھے جنت میں اس سے بھی زیادہ انعام ملے)۔

 پھر میں نے جہنم کے بارے میں سوچا کہ میں وہاں پہ زقوم(تھوہر) کھا رہا ہوں، حمیم ( کھولتا ہوا پانی) پی رہا ہوں ،میں نے اپنے نفس سے کہا :

ہاں! کیا خواہش ہے ؟

اس نے کہا:           میں چاہتا ہوں کہ میں دنیا میں واپس جاؤ ں اور توبہ کروں تاکہ میں اس حالت سے چھٹکارا پاؤں۔

             میں نے اپنے آپ سے کہا: تمنا تو کرلی عمل بھی کر۔

تخریج الحدیث:

البخاری(۵۷،۲)،

مسلم(۸۷۵)۔

عربی حدیث:

حدثنا آدم، حدثنا شعبۃ، عن عمرو بن دینار، عن جابر رضی اللہ عنہ؛ قال: النبی صلى اللہ علیہ وسلم: إذا جاء أحدکم والإمام یخطب، فلیرکع رکعتین.۔

اردو ترجمہ:

قال البخاری: وبہ نأخذ.

قال البخاری: قال سفیان بن عیینۃ: من لا یعلم ویعلم أنہ لا یعلم فہو عالم.

حضرت جابر رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا:

 ”جب کوئی خطبے کے دوران مسجد میں آئے تو وہ دو رکعتیں نفل ادا کرے۔“

امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں:      ہم بھی اسی پر عمل کرتے ہیں ۔

آپ رحمۃ اللہ علیہ نے یہ بھی فرمایا کہ سفیان بن عیینہ نے ارشاد فرمایا:

 جس کو کسی بات کا علم نہیں اور وہ یہ بھی جانتا ہے کہ اس کو اس بات کا علم نہیں ،وہی عالم ہے۔

تخریج الحدیث:

البخاری( ۵۲،۲)(۹۳۰)،

،مسلم ( ۵۷)(۸۷۵)(۵۴)۔

کتاب: والدین سے حسن سلوک

کتاب: بر الوالدین، مؤلف: امام محمد بن اسماعیل بخاری رحمہ اللہ

ماخوذ از:
کتاب: بر الوالدین، مؤلف: امام محمد بن اسماعیل بخاری رحمہ اللہ
حوالہ جات:
کتاب: والدین سے حسن سلوک

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button