شرعی سوالات

جب نہی وارد ہونے کی وجہ سے حیوان میں بیع سلم ناجائز ہے تو مچھلی میں کس حدیث سے جائز ہے

سوال:

سلم فی الحیوان جائز نہیں ،حدیث میں نہی وارد ہے  سلم فی السمک الطری کس حدیث سے ثابت ہے؟

جواب:

سلم فی الحیوان کے عدم جواز کی دلیل حدیث بھی ہے اور قیاس بھی دونوں قسم کی دلیلیں ہدایہ وغیرہ میں مذکور ہیں۔مچھلی کا اس حکم سے استثناء نہیں ہے کہ استثناء کی دلیل حدیث سے مانگی جائے بلکہ مچھلی ایسا پانی کا جانور ہے  کہ پانی سے جدا ہونے کے بعد عموما زندہ نہیں رہتا  ،بعض زندہ رہیں بھی تو تھوڑی دیر  کے لیے ۔جب عموما یہی ہے کہ زندہ  نہیں رہتی ہیں تو مسلم الیہ نے جب تسلیم  کیں تو مری ہوئی مچھلیاں اور یہ ظاہر کہ جب وہ زندہ ہی نہیں تو ان کو حیوان کیونکر کہا جاسکتا ہے کہ حیوان میں حیاۃ ضروری چیز ہے۔اگر حیوان کہیں بھی تو مجازاً نہ کہ حقیقۃ لہذا معلوم ہوا کہ یہ سلم فی الحیوان میں داخل ہی نہیں کہ سلم فی الحیوان کی ممانعت سے یہ بھی ممنوع ہوجائے ۔ہاں اگر بوقت سلم زندہ مچھلیوںکی شرط ہوتو اس کو سلم فی الحیوان میں داخل کیا جائے گا اور اسے ممنوع بھی کہا جائے گا کہ ظاہر حدیث کا مقتضی ہے۔

(فتاوی امجدیہ،کتاب البیوع،جلد3،صفحہ 196،مطبوعہ  مکتبہ رضویہ،کراچی)

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Back to top button