شرعی سوالات

جبرا زمین لینا سخت حرام ہے اگرچہ قبرستان کے لیے ہو

سوال:

قبرستان کے لئے جبراً  زمین لینا کیسا؟ ملخصا

جواب:

 غیر کی زمین یا کوئی چیز غصب کر لینا ، جبرا دبا لینا، زبر دستی اس پر قابض ہو جانا ظلم ہے، حرام سخت اشد اخبث اشنع کام ہےخود اپنے لیے لے یا دبا کر کسی وقف میں شامل کرے ۔

اور اگر واقع میں زمین قبرستان کی ہے کسی ظالم نے بیچ ڈالی ہے تو اس خریدنے والے کو چاہئے کہ اس زمین کو جو قبرستان کی ہے چھوڑ دے، اللہ سے ڈرے اس بیچنے والے پر دعوی کر کے اپنا روپیہ واپس لے۔

                                                (فتاوی مفتی اعظم، جلد 5 ، صفحہ 106، 107، شبیر برادرز لاہور)

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Back to top button