شرعی سوالات

جانور اس طرح چرانے کو دینا کہ بچے نصف نصف تقسیم ہوں گے ناجائز ہے۔ اورجائز صورت کا بیان

سوال:

بکری اس طرح چرانے کودینا کہ اس کے بچوں  میں نصف چرانے والے کو دیے جائیں ،جائز ہے یا نہیں؟

جواب:

بکری یا مرغی یا کوئی جانور چرانے کو اس طرح دینا کہ بچے نصف نصف تقسیم کرلیے جائیں گے یعنی چرائی میں آدھے بچے دیے جائیں گے یہ ناجائز ہے ۔ہاں اگر بکری کے مثلا دو بچے اور ایک معین کر کے چرواہے کو دیا اور دوسرا اپنے لیے رکھا تو جائز ہے یعنی جبکہ بکری کو بچے دینے کے بعد چرانے کو دیا اور بچے دینے سے قبل یہ صورت ہونہیں سکتی۔ یا ماہوار یاسالانہ چرائی مقرر کر کے دیں جیسے گائے ،بھینس چرانے کو دیتے ہی یہ بھی جائز ہے۔

(فتاوی امجدیہ، کتاب الاجارۃ ،جلد3،صفحہ273،مطبوعہ  مکتبہ رضویہ،کراچی)

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Back to top button