سوال:
تنخواہ دار امام و مؤذن اور مدرس کو امامت، اذان و تدریس پر ثواب ملتا ہے یا نہیں؟ ملخصا
جواب:
جب کہ یہ لوگ امامت، اذان اور مدرسی روپے کے لیے کریں تو اجیر ہیں اور اجیر عامل بنفسہ ہے عامل للہ نہیں اور جب عمل اللہ کے لئے نہ ہو تو ثواب کی امید بیکار ہے۔
(فتاوی فیض الرسول،کتاب الربا،جلد2،صفحہ 419،شبیر برادرز لاہور)