ARTICLESشرعی سوالات

تقصیر سے قبل عورت کا اپنے سر کو ننگا کرنا

استفتاء : ۔ کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ ایک خاتون نے عمرہ کیا سعی اور قصر کروانے سے قبل احرام یعنی سر کا کپڑا کھول دیا پھرسعی کی اور قصر کروایا کیا اس صورت میں اس پر کچھ لازم ہو گا؟

(السائل : غلام رسول، مکہ مکرمہ)

جواب

باسمہ تعالیٰ وتقدس الجواب : صورت مسؤلہ میں اس پر کچھ بھی لازم نہ ہو گا جب کہ تقصیر سے قبل ممنوعاتِ احرام میں سے کسی ممنوع کا ارتکاب نہ کیا ہو، باقی رہا سر کے کپڑے کا کھولنا وہ تو وضو میں سر کے مسح کے لئے بھی کھولا جاتا ہے کہ اس کے کھولے بغیر مسح ہی نہیں ہو سکتا، لہٰذا سر سے کپڑا کھولنے سے اس کے احرام پر کوئی فرق نہیں پڑا۔

واللّٰہ تعالی أعلم بالصواب

یوم الإثنین، 5ذوالحجۃ 1427ھ، 25دیسمبر 2006 م (328-F)

حوالہ جات

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Back to top button