شرعی سوالات

تعلیم قرآن پر اجرت جائز ہے ،اور ایصال ثواب کی اجرت ناجائز ہے ۔

سوال:

اجرت ِتعلیم قرآن کا کیا حکم ہے ؟یہاں یہ طریقہ بھی ہے کہ ختم سورہ انعام تین بار پڑھتے ہیں اور ثواب مردوں کوبخشتے ہیں اور اس کا ہدیہ بھی لیتے ہیں کھانابھی کھاتے ہیں آیا مردہ کو ثواب پہنچتا ہے یانہیں؟

جواب:

اجرت ِتعلیم متاخرین فقہاء حنفیہ کے نزدیک جائز ہے اور اسی پر فتوی ہے۔ایصال ثواب کے لیے جو قرآن مجید  پڑھوایا جاتا ہے اس کی اجرت لینا ،دینا ناجائز اور بغیر اجرت ایصال ثواب کے لیے تلاوت قرآن مجید محمود اور پڑھنے والے کو کھانا کھلانا،یا کچھ ہدیہ دیدینا بھی جائز اگر المعروف کالمشروط کی حد کو نہ پہنچا ہو ورنہ بیشتر نفی کردی جائے کہ اس کا عوض کچھ نہ دیں گے پھر جو ہوسکے اس کی خدمت کی جائے اس میں اصلا حرج  نہیں کہ  ”الصریح یفوق الدلالۃ“

(فتاوی امجدیہ، کتاب الاجارۃ ،جلد3،صفحہ274،مطبوعہ  مکتبہ رضویہ،کراچی)

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Back to top button