مضامین

ترجمہ و تفسیر تبیان القرآن کا تعارف و امتیازی خصوصیات

ترجمہ و تفسیر تبیان القرآن کا تعارف و امتیازی خصوصیات:۔

ترجمہ و تفسیر تبیان القرآن

نام :            تبیان القرآن (12 جلد)۔

مترجم و مفسر :    مولانا غلام رسول سعیدی

ناشر :            فرید بک سٹال

زیر نظر نسخہ :     تیرھواں ایڈیشن، 2013 ۔ 1434

 

تعارف اور امتیازی خصوصیات

 1 ۔

تفسیر ھذا اردو زبان میں ایک بڑی تفسیر بالماثور ہے۔۔ جس ہر آیت کی تفسیر سے متعلق جتنی آیات اور احادیث ممکن ہوسکیں، نقل کی گئی ہیں۔ترجمہ و تفسیر تبیان القرآن کا تعارف و امتیازی خصوصیات:۔

ترجمہ و تفسیر تبیان القرآن کا تعارف و امتیازی خصوصیات

مصنف دیباچہ میں رقمطراز ہیں

2 ۔

میں نے قرآن مجید کا ترجمہ تحت اللفظ نہیں کیا ہے اور نہ ہی ایسا ہے کہ قرآن مجید کے الفاظ سے بالکل الگ اور عربی متن کی رعایت کیے بغیر قرآن مجید کے مفہوم کی ترجمانی کی جائے۔ میں نے اپنے آپ کو قرآن مجید کے الفاظ اور عبارت کا پابند رکھا ہے لیکن لفظی ترجمہ نہیں کیا۔ترجمہ و تفسیر تبیان القرآن کا تعارف و امتیازی خصوصیات:۔

3 ۔

تفسیر میں میں نے اسلام کے مسلمہ عقائد کو دلائل سے مزین کیا ہے۔ترجمہ و تفسیر تبیان القرآن کا تعارف و امتیازی خصوصیات:۔

4 ۔

قرآن مجید کی جن آیات میں احکام اور مسائل کا ذکر ہے، وہاں میں نے تمام فقہی مذاہب کا دلائل کے ساتھ ذکر کیا ہے۔ترجمہ و تفسیر تبیان القرآن کا تعارف و امتیازی خصوصیات:۔

5 ۔

ہمارے متقدمین مفسرین نے قرآن کریم کی تفسیر میں جو نکات بیان کیے ہیں ان میں سے میں نے استفادہ کیا ہے لیکن جو بہت بعید نکات ہیں یا دور از کار تاویلات ہیں ان کو ترک کردیا ہے۔ترجمہ و تفسیر تبیان القرآن کا تعارف و امتیازی خصوصیات:۔

6 ۔

۔میں نے یہ کوشش کی ہے کہ قرآن مجید کی تفسیر میں زیادہ سے زیادہ احادیث اور آثار کو پیش کروں۔ترجمہ و تفسیر تبیان القرآن کا تعارف و امتیازی خصوصیات:۔

7 ۔

عام طور پر مفسرین صرف حدیث کا ذکر کردیتے ہیں اس کی تخریج نہیں کرتے۔ میں نے کافی محنت اور جانفشانی کرکے ” تبیان القرآن ” میں درج ہر حدیث کی تخریج کی ہے اور اس کا مکمل حوالہ بیان کیا ہے، البتہ حافظ منذری، حافظ الہیثمی اور حافظ سیوطی چونکہ علم حدیث میں بہت ثقہ ہیں اس لیے ان کی تصانیف میں درج مسلم ائمہ حدیث کی روایات کو ان حوالوں کے ساتھ ذکر کردیا ہے اور کہیں کہیں اصل ماخذ کے حوالوں کی بھی نشاندہی کردی ہے۔ترجمہ و تفسیر تبیان القرآن کا تعارف و امتیازی خصوصیات:۔

8 ۔

ہمارے بعض مصنفین ایسا کرتے ہیں مثلا حافظ سیوطی کا ذکر کیے بغیر اس حدیث کو ان حوالوں کے ساتھ ذکر کردیتے ہیں اور یہ تلبیس کرتے ہیں کہ گویا اس حدیث کو انہوں نے ان دس حدیث کی کتابوں سے تلاش کیا ہے۔ اسی طرح علامہ شامی نے اگر کسی مسئلہ کو دس فقہاء کے حوالوں سے ذکر کیا ہے تو وہ علامہ شامی کا ذکر کیے بغیر اس مسئلہ کو ان دس فقہاء کے حوالوں سے ذکر کردیتے ہیں اور پڑھنے والے پر یہ تاثر قائم کرتے ہیں کہ گویا انہوں نے اس مسئلہ کو ان دس فقہاء کے حوالون سے تلاش کیا ہے، میرے نزدیک یہ تلبیس سخت مذموم ہے۔ اگر حافظ منذری یا حافظ الہیثمی یا حافظ سیوطی نے کسی حدیث کو دس ائمہ کے حوالوں سے ذکر کیا ہے تو میں نے اس طرح لکھا ہے کہ حافظ منذری یا حافظ سیوطی نے اس حدیث کوا ن دس ائمہ حدیث کے حوالوں سے ذکر کیا ہے اور اس کا مکمل حوالہ دیا ہے اور کسی کی محنت اور جانفشانی کو اپنی طرف منسوب کرنے کی مذموم تلبیس نہیں کی۔ اس طرح فقہاء کے حوالہ جات کا معاملہ ہے۔ترجمہ و تفسیر تبیان القرآن کا تعارف و امتیازی خصوصیات:۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Back to top button