سوال:
ایک مدرس کو تعلیمی کمزوری کے سبب نوٹس جاری کیا گیا لیکن اس کے باوجود اصلاح نہیں کی تب انتظامیہ نے عہدے سے تنزل کر دیا اس کے بعد بھی اصلاح نہیں کی اس کے بعد انتظامیہ نے مدرسی سے ہی برطرف کر دیا۔ اب کافی عرصے بعد مدرس نے کورٹ میں زمانہ برطرفی کی تنخواہ کا مطالبہ کر دیا ہے ۔ کیا اس تنخواہ کا مطالبہ کرنا درست ہے؟
جواب:
برطرفی کے سلسلے میں یہ کلیہ ہے ”لایصح عزل صاحب وظیفۃ بلا جنحۃ او عدم اھلیۃ“ کمیٹی اس پر خوب غور کر لے کہ برطرفی کے سلسلے میں مولانا پر کوئی ظلم تو نہیں ہوا۔ مولانا نے جب پڑھایا نہیں تنخواہ کے مستحق نہ ہوں گے۔
(فتاوی بحر العلوم، جلد4، صفحہ48، شبیر برادرز، لاہور)
(فتاوی بحر العلوم، جلد4، صفحہ54، شبیر برادرز، لاہور)