سوال:
بینک میں کام کرنا ، خاص کر کلرک یا پیون کا کرنا کیسا؟ ملخصا
جواب:
چونکہ حدیثوں میں سود کا کاغذ لکھنے والے اور اس کاغذ کی گواہی دینے والے پر بھی لعنت آئی ہے، اس لئے بینک کی کوئی ایسی ملازمت جائز نہیں ہے، جہاں سود کے کاغذات لکھنا پڑیں اور جن لوگوں کو سود کے کاغذات لکھنا نہیں ہوتے ہیں مثلا دربان، پیون اور ڈرائیور ، ان کی ملازمتیں جائز ہیں۔ (وقار الفتاوی، جلد 3، صفحہ 323، بزم وقار الدین، کراچی)