سوال:
اسٹیٹ بینک ، بڑودہ بینک اور دوسرے بینک سے سود لینا اور قرض پر بینک کو سود دینا کیسا؟ملخصا
جواب:
جو بینک کہ مسلمانوں کا ہے یا مسلم اور غیرمسلم کا مشترکہ ہے اس میں پیسہ جمع کرنے کے بعد جو نفع ملتا ہے وہ شرعا سود ہے حرام ہے۔ اور بینک کہ خالص کافروں کا ہے اس کا نفع لینا جائز ہے کہ وہ ازروئے شرع سود نہیں۔ اور بینک سے قرض لے کر اسے زائد رقم دینا ممنوع ہے اگرچہ وہ بینک خالص کافروں کا ہو۔
(فتاوی فیض الرسول،کتاب الربا،جلد2،صفحہ393،شبیر برادرز لاہور)