اس مضمون میں بیماری سے نجات حاصل کرنے کے متعلق حدیث قدسی بیان کی جائے گی۔ آپ کی آسانی کے لئے اعراب کے ساتھ عربی میں حدیث شریف کا متن، آسان اردو میں حدیث کا ترجمہ اور قرآن پاک کی آیات کی روشنی میں باحوالہ مختصر تشریح کی گئی ہے۔
بیماری سے نجات حاصل کرنے کے متعلق حدیث قدسی:
عَنْ أبِي هُرَيرةَ رَضي الله عَنْهُ عَنْ رَسُوْلِ الله صلى الله عليه وسلم: "قَال الله تَعَالَى: إذَا ابتلَيْتُ عَبْدِي المُؤمِنَ فَلَمْ يَشكِنِي إلَى عُوَّادِهِ أطْلَقْتُهُ مِنْ أسَارِي ثُمَّ أبْدَلْتُهُ لَحْمًا خَيْرًا مِنْ لَحْمِهِ وَدَمًا خَيْرًا مِنْ دَمِهِ ثمَّ يَسْتَأنِفُ العَمَلَ
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ اللہ تعالی نے ارشادفرمایا :
جب میں اپنے مومن بندے کو کسی آزمائش میں مبتلا کروں اور وہ عیادت کرنے والوں سے میری شکایت نہ کرے تو میں اسے اس آزمائش کی قیدسے آزاد کر دیتا ہوں اور اس کے گوشت کو پہلے سے بہتر گوشت اور اس کے خون کو پہلے سے بہتر خون سے بدل دیتا ہوں پھر وہ (صحت مند اور گناہوں سے پاک جسم کے ساتھ) دوبارہ عبادت کرتا ہے
حدیث قدسی کی تشریح:
اس حدیث کی تشری کے لئے اس لنک پر کلک کریں۔ عمل کئے بغیر ہی اس کا اجر ملنا کیسے ممکن ہے؟
حدیث شریف کا حوالہ:
المستدرک علی الصحیحین للحاکم، كتاب الجنائز، جلد1، صفحہ465، دارالکتب العلمیۃ، بیروت
حدیث شریف کا حکم:
اس حدیث شریف کی سند صحیح ہے۔امام حاکم فرماتے ہیں:” هذا حديث صحيح على شرط الشيخين و لم يخرجاه “