سوال:
ہندہ نے اپنی جائداد کو اراکین مسجد کے نام رجسٹری کرد یا یعنی جائداد کو صدر مسجد کے نام بیچ دیا اور حج بیت اللہ شریف سے آنے کے دس ماہ بعد اب ہندہ یہ جائداد واپس مانگ رہی ہے، ایسی صورت میں اراکین مسجد ہندہ کی جائداد کو واپس کر میں یا نہ کریں؟ شرعا کیا حکم ہے؟
جواب:
جب کہ ہندہ نے اپنی جائداد بیچ دی یہاں تک کہ اس کی رجسٹری بھی کر دی تو واپسی بغیر فر یقین کی مرضی کے نہیں ہو سکتی یہ مسجد کے اراکین کی صوابدید پر ہے کہ اس کا واپس کرنا ہی مسجد کے حق میں بہتر تصور کر تے ہوں تو واپس کر دیں اور واپسی بہتر نہ تصور کر تے ہوں تو واپس نہ کریں صرف عورت کے مطالبہ پر واپس نہیں ہو سکتی ۔
(فتاوی بحر العلوم، جلد4، صفحہ14، شبیر برادرز، لاہور)