بیع سلم کے جواز کی کل چودہ شرائط ہیں۔اگر ایک شرط بھی کم ہوئی تو یہ بیع ناجائز وسود ہوجائیگی ۔
(1)مبیع کی جنس بیان کرنا(2)جنس اگر کئی قسم کی ہوتو اس کی قسم متعین کرنا بھی شرط ہے۔(3)صفت کا بیان کرنا(4)مقدار متعین کرنا(5)معیاد متعین کرنا جو ایک ماہ سے کم نہ ہو(6)وہ چیز ایسی ہوجس کی بار برداری کرنا پڑتی ہو ا،وہ جگہ بھی معین کرنا شرط ہے جہاں ادا کرنا ہے(7)ثمن کی تعیین بھی شر ط ہے مثلا کاغذی نوٹ ،روپے اشرفی(8)اگر ثمن چند قسم کا ہوتا ہو مثلا سکے یا نوٹ وغیرہ تو اس کی قسم بھی معین کرنا شرط ہے(9)اگر ثمن کھرا کھوٹا ہر طرح کا ہوتا ہو تو کھرے یا کھوٹے کا بیان کردینا بھی شرط ہے(10)اگر ثمن اس قسم کا ہے کہ اس کے ہرٹکڑے کے مقابل مبیع کا ٹکڑا ہوتو ایسے ثمن کی مقدار کا تعین بھی ضروری ہے۔یہ دسوں شرائط خاص عقد بیع میں طے کرنا ضروری ہیں۔(11)اسی مجلس میں ثمن ادا کرنا شرط ہے(12)وہ چیز عقد سے ختم معیاد تک باز میں ملتی ہو (13)خیار شرط نہ ہو(14)خیار رویت نہ ہو۔
( حاشیہ فتاوی امجدیہ،کتاب البیوع،جلد3،صفحہ178،مطبوعہ مکتبہ رضویہ،کراچی)