سوال:
بیع سلم کی کیا تعریف ہے؟
جواب:
بیع سلم اس کو کہتے ہیں کہ قیمت کسی چیز کی اب دے دی جائے اور وہ چیز آئندہ لینا قرار پائے مثلا اس وقت کسی کو دس روپے دے دئے اور ٹھہرا یہ کہ مثلا دو مہینے کے بعد وہ شخص ان کے عوض میں دو من گیہوں دیگا تو یہ بیع سلم ہے اس کے جواز کی چند شرطیں ہیں۔اگر وہ سب پائی جائیں تو جائز ہے ورنہ ناجائز ہے۔
(فتاوی امجدیہ،کتاب البیوع،جلد3،صفحہ180،مطبوعہ مکتبہ رضویہ،کراچی)
نوٹ بیع سلم کی تمام شرائط کی تفصیل فتاوی امجدیہ کے صفحہ نمبر 178 کے تحت ملاحظہ فرمائیں۔