شرعی سوالات

بیع سلم میں مسلم فیہ کا عقد سے ختم معیاد تک بازاروں میں ملنے کا مطلب

سوال:  

مسلم فیہ کا عقد سے ختم معیاد تک برابر دستیاب ہونا ضروری ہے اس کا کیا مطلب ہے؟

جواب:  

بیع سلم میں جو یہ شرط ہے کہ وقت عقد سے ختم میعاد تک مسلم فیہ کا برابر دستیاب ہونا ضروری ہے۔ تو اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ بازاروں میں دستیاب ہو گھروں میں ملنے اور نہ ملنے کا کوئی اعتبار نہیں۔

(فتاوی فقیہ ملت، جلد 2، صفحہ 195، شبیر برادرز لاہور)

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Back to top button