سوال:
بیع بالوفاء کس صورت میں جائز ہےا ور کس صورت میں ناجائز ؟
جواب:
بیع بالوفاء میں علماء کے متعدد اقوال ہیں ۔اگر اس کو بیع کہا جائے تو شرط فاسد کی وجہ سے فاسد ہے اور واقعیت کی طرف نظر کی جائے تو رہن ہے جس سے مرتہن منتفع ہے اور یہ بھی ناجائز لہذا اس کے عدم جواز ہی کا حکم دیا جائے گا۔
(فتاوی امجدیہ،کتاب البیوع،جلد3،صفحہ 196،مطبوعہ مکتبہ رضویہ،کراچی)