شرعی سوالات

بطور دلال کسی کے کپڑے بیچ کر گاہک اور مالک سے اجرت لینا درست ہے

سوال:

کپڑے خریدتے میں یہ رواج ہے کہ جس دوکان سے خرید کرتے ہیں توا یک آنہ روپیہ آڑھت کا خریدار سے لیتے ہیں اور بیچنے والے سے بھی لیتے ہیں وہ پیسہ لینا کیسا ہے؟

جواب:

اگر وہ کپڑے خود اسی دکان والے کے ہیں جب ثمن سے کچھ زیادہ نہیں لے سکتا اور اگر اس کے نہیں ہیں بلکہ دوسرے کے ہیں اور یہ فروخت کرتا ہے جیسا کہ سوال سے یہی ظاہر ہے تو یہ دلالی  کی ایک صورت ہے اور دلالی جائز ہے جبکہ دلال کچھ کام کرتا ہو اور اپنے کام کی اجرت لیتا ہو۔

(فتاوی امجدیہ،کتاب البیوع،جلد3،صفحہ 197تا198،مطبوعہ  مکتبہ رضویہ،کراچی)

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Back to top button