شرعی سوالات

بروکرکی اجرت سے ملازمین کوکمیشن دینے کاحکم

سوال:

مارکیٹ کا اصول ہے کہ بروکر کو جو اجرت دی جاتی ہے، اس میں سے دسواں حصہ دوکان کے دیگر ملازمین کو دیتا ہے۔ بعض اوقات مالکان بروکر کو اجرت دینے سے پہلے ہی دسواں حصہ کاٹ لیتے ہیں۔ اس اصول سے سب واقف ہیں تو ایسا کرنا جائز ہے؟ ملخصا

جواب:

اگر مارکیٹ میں یہ بات متعارف ہے اور سب جانتے ہیں، دلال بھی راضی ہے اور مال خریدنے والے اور بیچنے والے بھی واقف ہیں ، تو ملازمین کو یہ روپیہ لینا جائز ہے۔

 (وقار الفتاوی، جلد 3، صفحہ 329، بزم وقار الدین، کراچی)

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Back to top button