سوال:
چند بالغ اولاد باپ کے ساتھ ہیں اور سب کے سب کام کرتے ہیں۔اس صورت میں اولاد کے کسب سے جو مال حاصل ہوتا ہے اس کا مالک باپ ہی ہے اوراولاد مثل اجیر یا اولاد اپنے کسب کے مال کا خود مالک ہے؟
جواب:
بیٹے جبکہ باپ کے ساتھ کام کرتے ہیں اور بیٹے باپ کے عیال میں ہوں یعنی اس کے ساتھ کھاتے ،پیتے ،ہوں تو جو کچھ آمدنی ہوگی سب کا مالک باپ ہی ہے اور بیٹے اجیر بھی قرار نہیں پائیں گے بلکہ محض مددگار تصور کیے جائیں گے اور اس حالت میں اگر باپ سے علیحدہ ہونا چاہیں توصرف وہ کپڑے جوان کے بدن پر ہیں لے جاسکتے ہیں۔ان کے علاوہ کسی شی کے مستحق نہیں البتہ باپ اپنی مرضی سے جو چاہے دے سکتا ہے اس پر حرج نہیں ۔
(فتاوی امجدیہ،با ب الشرکۃ،جلد2،صفحہ315،مطبوعہ مکتبہ رضویہ،کراچی)