شرعی سوالات

بارہ ربیع الاول کے چندے پر مسجد کا حق ہے یا امام صاحب کا؟

 کیا فرماتے ہیں علماےدین و مفتیان شرع متین اس بارےمیں کہ بارہ ربیع الاول کے چندے پر مسجد کا حق ہے یا امام صاحب کا؟

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
الجواب بعون الوہاب اللہم ہدایۃالحق والصواب

  چندہ دینے والے نے جس مصرف کے لیے چندہ دیا اسی مصرف میں استعمال کیا جائے گا۔

فتاوی امجدیہ میں ہے”دینے والے جس مقصد کے لیے چندہ دیں یا کوئی اہل خیر جس مقصد کے متعلق اپنی جائیداد وقف کرے اسی مقصد میں وہ رقم یا آمدنی صرف کی جا سکتی ہے۔دوسرے میں صرف کرنا جائز نہیں۔”

                                      (فتاوی امجدیہ،جلد3،صفحہ42،مکتبہ رضویہ،کراچی)

                           واللہ اعلم ورسولہ عزوجل و صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Back to top button