سوال:
کاشتکاروں سے رہن لینا کیسا ہے ؟یعنی ایسا کاشتکار جو زمیندار کا لگان دیتا ہو او اس کو اس زمین کا ملک تام حاصل ہو حتی کہ فروخت بھی کرسکتا ہو زمیندار اس سے کبھی زمین واپس نہیں لے سکتا؟
جواب:
کاشتکار زمین کا مالک نہیں ہے مالک زمیندار ہے اور کاشتکار اجیر ہے اور کاشتکاری کو شرعا بیع نہیں کرسکتے کہ یہ مال نہیں ہے مگر اس زمین کو رہن لینا جائز ہے۔
(فتاوی امجدیہ،کتاب الرہن،جلد3،صفحہ 342،مطبوعہ مکتبہ رضویہ،کراچی)