سوال:
ایک باغ میں اگر مختلف قسم کے درخت ہوں، مثلاً کچھ درخت آم کے ہوں کچھ لیچی کے ، کچھ امرود اور بیر کے۔ ظاہر ہے کہ ان سب درختوں پر پھول اور پھل ایک مرتبہ نہیں آتے بلکہ مہینوں کا فرق ہو جانا ہے ایسی صورت میں اگر آم کے درخت پر پھل آ چکے ہوں، لیچی کے درخت پر پھول لگ چکے ہوں اور امرود کے پھول آنے والے ہوں تو اس باغ کی خرید و فروخت جائز ہے یانہیں؟
جواب:
اگر باغ مختلف قسم کے درختوں کا مجموعہ ہو اور سب کے پھول نمودار نہیں ہوئے ہوں تو اس کی بیع و شرا اجماعا درست نہیں لہذا صورت مسئولہ میں اس باغ کی خرید و فروخت جائز نہیں۔
(فتاوی یورپ، صفحۃ454،شبیر برادرز، لاہور)