سوال:
مسجد کے امام کے متعلق متولیان مسجد یہ طریقہ رائج کریں کہ جس وقت کی نماز میں وہ امام نہ آئے اس وقت کی تنخواہ وضع کرتے ہیں یعنی اس وقت کی تنخواہ نہیں دیتے کیا یہ عند الشرع جائز ہے اور اس میں امام کی کوئی توہین تو نہیں ہوگی؟
جواب:
جب وہ امام نماز پڑھانے کے لیے نوکر ہے تو جن وقتوں کی نماز نہ پڑھائے گا ان وقتوں کی تنخواہ کا مستحق نہ ہوگا کہ اجیر خاص جب تک تسلیم نفس نہ کرے مستحق اجر نہیں اور اگر یہ پڑھانے کے لیے تیار تھا مگر لوگوں نے دوسرے سے پڑھوالی تو مستحق اجر ہے۔
(فتاوی امجدیہ، کتاب الاجارۃ ،جلد3،صفحہ274،مطبوعہ مکتبہ رضویہ،کراچی)