سوال:
اگر کسی کی تنخواہ مقرر نہ ہو اور تعلیم وتدریس دیتا ہو اور لڑکوں کے والدین بوجہ مفلسی کے مشاہرہ نہ دیتے
ہوں تو اس حالت میں مدرس کو چرم قربانی اور فطرہ عید سے اپنی تنخواہ لے سکتا ہے؟
جواب:
(3)تنخواہ میں نہ صدقہ فطر دیا جاسکتا ہے نہ چرم قربانی جیسا کہ جواب نمبر 2میں مذکور ہوا۔ ہاں اگر اس شخص نے مفت بلا تنخواہ پڑھایا اور اس نے اس کو مستحق سمجھ کر صدقہ فطر اور چرم قربانی دیا تو حرج نہیں ۔
(فتاوی امجدیہ، کتاب الاجارۃ ،جلد3،صفحہ 276تا278،مطبوعہ مکتبہ رضویہ،کراچی)