اللہ اور رسول اور مومنوں کو ایذا پہنچانا

اللہ اور رسول اور مومنوں کو ایذا پہنچانا

اللہ اور رسول اور مومنوں کو ایذا پہنچانا

وَالَّذِيْنَ يُؤْذُوْنَ الْمُؤْمِنِيْنَ وَالْمُؤْمِنٰتِ بِغَيْرِ مَا اكْتَسَبُوْا فَقَدِ احْتَمَلُوْا بُهْتَانًا وَّاِثْمًا مُّبِيْنًا     58؀ۧ

اور وہ لوگ جو ایمان دار مردوں اور عورتوں کو ان کے کسی جرم کے بغیر تکلیف دیتے ہیں ، انہوں نے گناہ اور کھلا بہتان اپنے سر لیا۔

اللہ اور رسول اور مومنوں کو ایذا پہنچانے کا فرق

اللہ تعالیٰ نے فرمایا : اور جو لوگ ایمان والے مردوں کو اور ایمان والی عورتوں کو بلا خطاء ایذا پہنچاتے ہیں تو بیشک انہوں نے بہتان کا اور کھلے ہوئے گناہ کا بوجھ اپنے سر پر اٹھایا۔

 (الاحزاب :58)

اللہ اور رسول اور مومنوں کو ایذا پہنچانا

ایمان والے مردوں اور ایمان والی عورتوں کو بھی اہانت والی باتوں اور شر انگیز کاموں سے تکلیف پہنچتی ہے، مثلاً جھوٹے الزام لگانا اور صحیح اور سچی باتوں کی تکذیب کرنا، یا کسی کی مذمت کرنا، اس کا مذاق اڑانا، اس کو اس کے کسی کمزور پہلو سے عار دلانا، اللہ تعالیٰ نے اللہ اور اس کے رسول کی ایذاء میں اور مسلمانوں کی ایذاء میں یہ فرق کیا ہے کہ اللہ اور اس کے رسول کی ایذاء کو کفر قرار دیا ہے اور مسلمانوں کی ایذاء کو گناہ کبیرہ قرار دیا ہے۔اللہ اور رسول اور مومنوں کو ایذا پہنچانا

امام عبدالرحمٰن بن علی بن محمد جوزی حنبلی متوفی 597 ھ لکھتے ہیں : اس آیت کی فسیر میں حسب ذیل اقوال ہیں :۔اللہ اور رسول اور مومنوں کو ایذا پہنچانا

۔(١)۔اللہ اور رسول اور مومنوں کو ایذا پہنچانا

 حضرت عمر بن الخطاب (رض) نے دیکھا کہ ایک باندی زیب وزینت سے مزین ہو کر بازاروں میں جا رہی تھی، حضرت عمر نے باندی کو مارا اور اس کو بناؤ سنگھار کرنے سے منع کیا، اس نے جا کر اپنے مالکوں سے شکایت کی، انہوں نے آ کر حضرت عمر سے توہین آمیز کلام کیا تو ان کے رد میں یہ آیت نازل ہوئی۔ اس سے معلوم ہوا کہ نیکی کے حکم اور برائی سے منع کرنے پر غضب ناک ہونا جائز نہیں ہے اور یہ گناہ کبیرہ ہے۔اللہ اور رسول اور مومنوں کو ایذا پہنچانا

۔(٢)۔اللہ اور رسول اور مومنوں کو ایذا پہنچانا

 بدکار اور زانی جب مدینہ کے رساتوں میں جاتے تو جو عورتیں قضاء حاجت کے لئے رات کو گھر سے باہر نکلتیں تھیں وہ ان کا پیچھا کرتے تھے اور ان سے چھیڑ خانی کرتے تھے، وہ عموماً باندیوں کو چھیڑتے تھے لیکن چونکہ آزاد اور پاکباز عورتیں لباس اور ہئیت میں باندیوں سے ممیز اور ممتاز نہیں تھیں اسلئے وہ بھی ان کی فحش حرکات کا شکار ہوجاتی تھیں، پھر انہوں نے اپنے خاوندوں سے اس کی شکایت کی اور انہوں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اس کا ذکر کیا تو یہ آیت نازل ہوئی۔ اس سے معلوم ہوا کہ راستے میں جانے والی

عورتوں سے چھیڑ خانی کرنا ان کو تنگ کرنا اور فحش حرکات کرنا گناہ کبیر ہے۔اللہ اور رسول اور مومنوں کو ایذا پہنچانا

اللہ اور رسول اور مومنوں کو ایذا پہنچانا

۔(٣)۔اللہ اور رسول اور مومنوں کو ایذا پہنچانا

 حضرت عائشہ (رض) اور حضرت صفوان بن معطل (رض) پر جن منافقوں نے بدکاری کی تہمت لگائی تھی ان کی مذمت میں یہ آیت نازل ہوئی اور تہمت کا گناہ کبیرہ ہونا بالکل واضح ہے۔

۔(٤)۔اللہ اور رسول اور مومنوں کو ایذا پہنچانا

 بعض منافقین نے حضرت علی (رض) سے بدتمیزی کے ساتھ کلام کیا تو ان کی مذمت میں یہ آیت نازل ہوئی۔

حضرت علی (رض) کی شان میں بدتمیزی کرنا نہ صرف یہ کہ گناہ کبیرہ ہے بلکہ نفاق کی علامت ہے۔

 (زاد المسیر ج ٦ ص ٤٢١، المکتب الاسلامی بیروت، ١٤٠٧ ھ)

اللہ اور رسول اور مومنوں کو ایذا پہنچانا


ماخوذ از کتاب: ۔

تبیان القران از غلام رسول سعیدی

Free Download WordPress Themes
Download Premium WordPress Themes Free
Download Best WordPress Themes Free Download
Download Best WordPress Themes Free Download
download udemy paid course for free
download intex firmware
Download Premium WordPress Themes Free
lynda course free download

Comments

Leave a Reply