بہار شریعت

اعداد کے درمیان نسبتوں کے متعلق مسائل

اعداد کے درمیان نسبتوں کے متعلق مسائل

تخریج مسائل کے وقت ورثاء کی تعداد انکے حصوں کی تعداد مخرج مسئلہ کا عدد سب ہی کو مدنظر رکھنا ہوتا ہے پھر ان اعداد کی باہمی نسبتیں بھی تخریج مسائل کے سلسلے میں بنیادی حیثیت رکھتی ہیں ہم ان نسبتوں کا ذکر کرتے ہیں ۔

تماثل : اگر دو عدد آپس میں برابر ہیں تو انہیں تماثل کی نسبت ہے جیسے ۴ =۴

تداخل : دو مختلف عددوں میں چھوٹاعدد اگر بڑے کو کاٹ دے یعنی بڑا چھوٹے پر پورا پورا تقسیم ہو جائے تو ان دونوں میں نسبت تداخل ہے جیسے ۱۶ اور ۴۔

توافق : دو مختلف عددوں میں سے اگر چھوٹا بڑے کو نہ کاٹے بلکہ ایک تیسرا عدد دونوں کو کاٹے تو ان دونوں میں نسبت توافق ہو گی جیسے ۸ اور ۲۰ کہ انہیں ۴ کاٹتا ہے ان دونوں میں توافق بالربع ہے اور ۵ بیس کا عدد وفق ہے جب کہ دو آٹھ کا عدد وفق ہے۔

تباین : اگر دو مختلف عد د اس قسم کے ہوں کہ نہ تو وہ آپس میں ایک دوسرے کو کاٹیں اور نہ ہی کوئی تیسرا ان کو کاٹے تو ان میں نسبت تباین ہے۔ جیسے ۹ اور ۱۰۔

یہ مسائل کتاب بہار شریعت سے ماخوذ ہیں۔ مزید تفصیل کے لئے اصل کتاب کی طرف رجوع کریں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Back to top button