شرعی سوالات

ادارے سے وردی کے لئے پیسے اور مروجہ چھٹیوں کی تنخواہ لینا جائز ہے

سوال:

 کوئی ادارہ ملازمین کو سالانہ بونس، وردی، جوتے اور ٹوپی کے پیسے دیتا ہو لیکن وردی کی سختی نہ ہو تو ان پیسوں کا لینا جائز ہے یا نہیں؟ ملخصا

  1. مہنگائی کی وجہ سے پیسے بڑھانے کیلئے یونین کا مالکان سے معاہدہ کرنا نیز مروجہ چھٹیوں کے پیسے لینا جائز ہے یا نہیں؟ ملخصا

جواب:

  1. سوال میں مذکور ہ چیزوں کیلئے پیسہ لینا اور مہنگائی کی صورت میں اضافی رقم لینا درست ہے۔
  2. ہر ادارہ اپنے ملازمین کی ہفتہ وار چھٹی اور سرکاری چھٹی معہ تنخواہ کے دیتا ہے۔ لہذا اس ادارے کے مزدوروں کا بھی ان چھٹیوں کے پیسے لینا جائز ہے۔                                                     (وقار الفتاوی، جلد 3، صفحہ 336، بزم وقار الدین، کراچی)

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Back to top button