بہار شریعت

احرام میں جائز کام

احرام میں جائز کام

یہ باتیں احرام میں جائز ہیں

(۱۱) یہ باتیں احرام میں جائز ہیں :۔

(۱) انگرکھا کرتہ چغہ لیٹ کر اوپر سے ڈال لینا کہ سر اور منہ نہ چھپے ، (۲)ان چیزوں یا پا جامہ کا تہبند باندھ لینا ،(۳) چادر کے آنچلوں کو تہبند میں گھر سنا ،(۴) ہمیانی یا (۵)پٹی یا (۶)ہتھیار باندھنا ،(۷) بے میل چھڑائے حمام کرنا (۸) پانی میں غوطہ لگانا ،(۹) کپڑے دھونا جب کہ جوں مارنے کی غرض سے نہ ہو ،(۱۰) مسواک کرنا کسی چیز کے سائے میں بیٹھنا ،(۱۲) چھتری لگانا ،(۱۳) انگوٹھی پہننا ،(۱۴) بے خوشبو کا سرمہ لگانا (۱۵) ڈاڑھ اکھاڑنا (۱۶) ٹوٹے ہوئے ناخن کو جداکرنا ،(۱۷) دنبل یا پھنسی توڑدینا ، (۱۸)ختنہ کرنا ،(۱۹) فصد کھلوانا ،(۲۰) بغیر بال مونڈے پچھنے لگوانا،(۲۱) آنکھ میں جو بال نکلے اسے جدا کرنا (۲۲)سر بدن اس طرح آہستہ کھجا نا کہ بال نہ ٹوٹے ،(۲۳) احرام سے پہلے جو خوشبو لگائی اس کا لگارہنا ، (۲۴)پالتو جانور اونٹ گائے بکری مرغی وغیرہ ذبح کرنا ،(۲۵) پکانا،(۲۶) کھانا (۲۷)اور اس کا دودھ دوہنا (۲۸)اس کے انڈے توڑنا بھونناکھانا ،(۲۹)جس جانور کو غیر محرم نے شکار کیا اور کسی محرم نے اس کے شکار یا ذبح میں کسی طرح کی مدد نہ کی ہو اس کا کھانا بشرطیکہ وہ جانور نہ حرم کا ہو نہ حرم میں ذبح کیا گیا ہو ،(۳۰) کھانے کے لئے مچھلی کا شکار کرنا ،(۳۱) دو ا کے لئے کسی دریائی جانور کامارنا ، دوایا غذا کے لئے نہ ہو نری تفریح کے لئے ہو جس طرح کہ لوگوں میں رائج ہے تو شکار دریا کا ہو یا جنگل کا خودہی حرام ہے اور احرام میں سخت تر حرام ، (۳۲)بیرون حرم کی گھاس اکھاڑنا یا(۳۳) درخت کاٹنا ،(۳۴) چیل ،(۳۵) کوا ،(۳۶) چوہا ، (۳۷)گرگٹ ،(۳۸) چھپکلی ،(۳۹) سانپ ،(۴۰) بچھو،(۴۱) کھٹمل ،(۴۲) مچھر ،(۴۳) پسو (۴۴)، مکھی وغیرہ و موذی جانوروں کا مارنا اگرچہ حرم میں ہو،(۴۵) منہ اورسر کے سوا کسی اور جگہ زخم پر پٹی باندھنا ، (۴۶)سر یا(۴۷ )گال کے نیچے تکیہ لگانا،(۴۸) سر یا(۴۰) ناک پر اپنا یا دوسرے کا ہاتھ رکھنا ،(۵۰) کان کپڑے سے چھپانا،(۵۱) ٹھوڑی سے نیچے داڑھی پر کپڑا آنا ،(۵۲) سر پر سینی یابوری اٹھا نا ۔(۵۳) جس کھانے کے پکنے میں مشک وغیرہ پڑے ہوں اگر چہ خوشبو دیں یا(۵۴) بے پکائے جس میں کوئی خوشبو ڈالی اور بو نہیں دیتی اس کا کھانا پینا ،(۵۵) گھی یا چربی یا کڑواتیل یا ناریل یا بادام کدو کا ہوکہ تیل کا بسایا نہ ہو بالوں یا بدن میں لگانا،(۵۶) خوشبو کے رنگے ہوئے کپڑے پہننا جب کہ ان کی خوشبو جاتی رہی ہو مگر کیسر کا رنگ مرد کو ویسے ہی حرام ہے ۔ (۵۷)دین کے لئے جھگڑنا بلکہ حسب حاجت فرض و واجب ،(۵۸) جوتا پہننا جو پاؤں کے اس جوڑکو نہ چھپائے ،(۵۹) بے سلے کپڑے میں لپیٹ کرتعویذ گلے میں ڈالنا ،(۶۰) آئینہ دیکھنا ، (۶۱)ایسی خوشبوکا چھونا جس میں فی الحال مہک نہیں جیسے اگر لوبان، صندل یا (۶۲)اس کا آنچل میں باندھنا ،(۶۳) نکاح کرنا۔

یہ مسائل کتاب بہار شریعت سے ماخوذ ہیں۔ مزید تفصیل کے لئے اصل کتاب کی طرف رجوع کریں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Back to top button