سوال:
مسجد کی بیٹری چارج کرانے کے لیے دی، گم ہو گئی تو کیا حکم ہے؟ ملخصا
جواب:
یہ مسئلہ اجیر مشترک کا ہے وہ حافظ صاحب اجیر خاص نہیں بلکہ اجیر مشترک ہے کیونکہ وہ سب کی بیٹریاں جو کہ آتے ہیں بھرتے ہیں حالانکہ اجیر مشترک کے ہاتھ میں جو بیٹری آئے وہ امانت ہے لہذا حافظ صاحب کو ضمانت نہیں پڑتی۔
(فتاوی نوریہ، جلد 4، صفحہ 222، دارالعلوم حنفیہ فریدیہ بصیر پور ضلع اوکاڑہ)