سوال:
ہمارے پاس کپڑا بننے والا چار پانچ کارخانہ ہے اور اس پر کاریگر بنائی کرتا ہے اور ہم اس کو صرف بنائی دیتے ہیں اب رہا گیٹھوا کی چوڑائی ہمارے ذمہ ہے یا کاریگر کے؟ اور تانا کی تنو ائی کس کے ذمے ہے ؟ اور ہم رواج کے پڑ جانے کی وجہ سے گیٹھوا کی چوڑائی اور تانا کی تنوائی نہیں دیتے۔ اور اس کو کاریگر کے اوپر کر دیتے ہیں ۔ اب بتائیے کہ ہم گنہگار ہیں کہ نہیں ؟
جواب:
اگر وہاں کے عرف میں تانا کی تنوائی اور گیٹھوا کی چوڑائی کاریگر کے ذمہ ہو کہ جو کاریگر ان کاموں کو خود نہ کرے یا ان کی مزدوری نہ دے تو اسے بنائی کم دیتے ہوں تو اس صورت میں گیٹھوا کی چوڑائی اور تانا کی تنوائی کاریگر کے ذمے کرنے میں کار خانہ کا مالک گنہگار نہ ہوگا۔
(فتاوی فیض الرسول،کتاب الربا،جلد2،صفحہ 416،شبیر برادرز لاہور)