سوال:
کسی شخص نے مکان کرایہ پر لیا اور عرف کے مطابق ماہانہ کرایہ بھی پیشگی ادا کر دیا، اب اگر کسی مجبوری کے سبب کرایہ دار چند دن بعد ہی مکان خالی کر دے مثلا آٹھ دن بعد مکان خالی کر دیا، تو کیا اب بقیہ 22 دن کا کرایا واپس لینے کا حقدار ہے؟
جواب:
کرایہ پیشگی ادا کرنے کی صورت میں جتنے ماہ کے لئے مکان کرائے پر دیا اتنی مدت کے لیے اجارہ منعقد اور لازم
ہو گیا۔ لہذا کرائے دار یک طرفہ اجارہ ختم نہیں کرسکتا ، یک طرفہ اجارہ ختم کرنے کی صورت میں باقی مدت کے کرائے کی
واپسی کا مطالبہ نہیں کرسکتا۔
پس دریافت کردہ صورت میں کرایہ دار پر پورے مہینے کا کرایہ لازم ہے اور اگر وہ مہینے کے دوران خالی بھی کردے تو بقیہ دنوں کا کرایہ واپس لینے کا حقدار نہیں ہے ،کیونکہ پورے مہینے کا پیشگی کرایہ دینے کا مطلب ہی یہ ہے کہ اجارہ پورے مہینے کے لیے ہے۔ (تفہیم المسائل، جلد 11، صفحہ 412، ضیاء القرآن پبلی کیشنز، لاہور)