سوال:
زید نے کمپنی میں ملازمت شروع کی سب چیزیں طے ہو گئیں، یہ بھی کہ کوئی (اوور ٹائم کا )معاوضہ نہیں ملے گا۔ کچھ دنوں بعد وہ مطالبہ کرتا ہے کہ دیگر شعبوں میں ملازمین کو اوور ٹائم وغیرہ پر معاوضہ ملتا ہے مجھے بھی ملے، اس کا یہ مطالبہ کرنا کیسا؟ ملخصا
جواب:
ملازمت میں کمپنی اور ملازم کے درمیان ملازمت کے وقت، جو شرائط طے کی جائیں گی ، جب کوئی فریق ان شرائط کی پابندی نہیں کرتا ہے تو دوسرے فریق کو حق حاصل ہے کہ وہ ملازمت ختم کر دے۔ سوال میں جو صورت مذکور ہے کہ شرائط ملازمت کے خلاف ملازمین کام میں کوتاہی کر رہے ہیں اور کمپنی کو مجبور کر رہے ہیں ، یہ ناجائز ہے۔ ملازم جب تک ملازمت کرے گا تو صحیح طور پر وقت کی پابندی کے ساتھ پورا کام کرے گا یا ملازمت چھوڑ دے گا۔ کام میں کوتاہی کر کے جو تنخواہ وصول کرے گا ، وہ ناجائز ہو گی۔
(وقار الفتاوی، جلد 3، صفحہ 319، بزم وقار الدین، کراچی)
Leave a Reply