اس مضمون میں آزمائش پر صبر کرنے کا اجر کے متعلق حدیث قدسی بیان کی جائے گی۔ آپ کی آسانی کے لئے اعراب کے ساتھ عربی میں حدیث شریف کا متن، آسان اردو میں حدیث کا ترجمہ اور قرآن پاک کی آیات کی روشنی میں باحوالہ مختصر تشریح کی گئی ہے۔
آزمائش پر صبر کرنے متعلق حدیث قدسی:
عَنْ أنَسٍ رَضي الله عَنْهُ قَالَ سَمِعْتُ النَّبِي صلى الله عليه وسلم يَقُوْلُ: قَالَ الله سُبْحَانَهُ وَتَعَالَى: إذَا ابْتَلَيْتُ عَبْدِي بِحَبيبَتَيْهِ فَصَبَرَ عَوَّضتُهُ مِنْهُمَا الجَنَّةَ يُرِيْدُ عَيْنَيْهِ
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا کہ اللہ تعالی ارشادفرماتا ہے:
جب میں اپنے بندے کو اس کی دو محبوب چیزوں (کو لے کر) آزماؤں اور وہ اس پر صبر کرے تو میں اسے اس کے صلے میں جنت عطا کرتا ہوں
حدیث قدسی کی تشریح:
یہاں آزمائش پر صبر کرنے کا اجر کے متعلق حدیث قدسی کی آسان الفاظ میں پوائنٹس کی صورت میں تشریح اور مسائل بیان کئے گئے ہیں۔
- اللہ تعالی اپنے بندوں کو کبھی نعمتیں دے کر آزماتا ہے اور کبھی تکالیف دے کرآزماتا ہے:” نَبْلُوۡکُمۡ بِالشَّرِّ وَ الْخَیۡرِ فِتْنَۃً“ ترجمہ: ہم تمہاری آزمائش کرتے ہیں برائی اور بھلائی سے،جانچنے کو ۔
- َاس مختصر سی آزمائش پر صبر کرنے والوں کو بہت بڑا اجر عطا فرماتا ہے۔ اللہ تعالی فرماتاہے:” اِنَّمَا یُوَفَّی الصّٰبِرُوۡنَ اَجْرَہُمۡ بِغَیۡرِ حِسَابٍ “ ترجمہ: صابروں ہی کو ان کا ثواب بھرپور دیا جائے گا بے گنتی۔
حدیث شریف کا حوالہ:
1:صحیح بخاری، کتاب المرضی، باب فضل من ذهب بصره ، جلد7، صفحہ116، حدیث نمبر 5653، دار طوق النجاہ،لبنان
حدیث شریف کا حکم:
اس حدیث شریف کی سند صحیح ہے۔
Leave a Reply