شرعی سوالات

آزاد کی بیع حرام و باطل ہے

سوال:

ہندوستان خواہ بنگال میں غلام خواہ باندی خرید کر کے رکھنا اور باندی  جو زر خرید ہے اس سے مباشرت کرنا جائز ہے یا نہیں؟

جواب:

باندی،غلام کا رکھنا ہندوستان یا بنگال میں شرعاً ممنوع نہیں ہے  اور کنیز شرعی کے ساتھ وطی بھی جائز ہے ۔اور باندی وہ ہے  جو جہاد میں بطور غنیمت حاصل ہوتی ہے جب تک وہ آزاد نہ ہو کنیز ہے۔اس کی بیع جائز اور جس نے خریدی وہ وطی بھی کرسکتا ہے جبکہ کوئی اور مانع نہ ہو۔یونہی باندی کی اولاد جو غیر مولی سے ہو غلام ہے اور اس کے بھی وہی احکام ۔

بعض لوگ گرانی وغیرہ کسی وجہ سے اپنی اولاد  کو بیچ ڈالتے ہیں یہ بیچنااور خریدنا حرام اور یہ نہ باندی ہے ،نہ غلام ،نہ اس کے لیے وہ احکام اگرچہ بیچنے والا کافر ہو۔یونہی بعض لوگ لاوارث یا غریبوں کے بچوں کو پال لیتے ہیں اور انھیں لونڈی غلام کہتے ہیں یہ شرعا لونڈی غلام نہیں۔

(فتاوی امجدیہ،کتاب البیوع،جلد3،صفحہ179،مطبوعہ  مکتبہ رضویہ،کراچی)

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Back to top button